باجوڑ نیوز(25جنوری ) جماعت اسلامی باجوڑ کے قائدین اور کارکنان نے بڑھتے ہوئے مہنگا ئی ، آٹے کے بحران اور بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف خاربازا رمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر مولانا وحید گل اور سابق امیدوار قومی اسمبلی قاری عبدالمجید کررہے تھے ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر حکومت ،مہنگائی ، آٹے کے بحران کیخلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آمیر مولانا وحید گل ، قاری عبدالمجید اور دیگر مقررین نے کہاکہ ملک پر نااہل حکمران کومسلط کیاگیا اور اب عوام اس کے نتائج بھگت رہے ہیں ، عمران خان نے الیکشن مہم کے وقت قوم سے جھوٹے وعدے کرکے ملک کو نقصان پہنچایا اور اپنے وعدوں سے مکھر گیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بعد آٹے کے بحران نے عوام کا جینا حرام کردیا اورپی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مقررین نے کہا کہ باجو ڑمیں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیاہے ۔