باجوڑ کے علاقہ سکندرو میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ قائد ایجوکیشن اکیڈیمی کا افتتاح۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنماء اۤمیر محمد تھے۔ اس موقع پر پروفیسر سالم جان ، سابقہ پرنسپل نعمت گل ، ہب اف پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ممبران شوکت حسین ، سید گل ،فضل ربی نورالامین اور شعیب بھی موجود تھے۔ تقریب میں علاقہ کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم کو عام کرکے ایک مہذب معاشرہ پروان چڑھایاجاسکتاہے۔ اور دنیا میں اُن اقوام نے ترقی کی جنہوں نے تعلیم کو فروغ دیا۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں