نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایک زخمی

0

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ایک زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ گٹکی میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر کا ر سے فائرنگ کرکے دو افرادخان وزیر اور شیر عالم کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ مسمی خان وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ شیر عالم کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ ضلعی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.