ڈی اۤئی جی کا شہید پولیس اہلکار کے بیٹے اور بھائی کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان

0

ڈی آئی جی پولیس ملاکنڈ اعجاز خان نے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار واقف اللہ کے گھر گئے۔ ڈی آئی جی اعجاز خان نے تحصیل سلارزئی کے علاقہ تلی میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے اس موقع پر شہید کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور شہید کے بچوں کیساتھ گہری ہمدردی اورمحبت کااظہار کیا۔ڈی آئی جی نے اس موقع پر شہید کے بیٹے اور بھائی کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا اور شہید کی تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی اعجاز خان نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے مقدس نام کو بدنام کررہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.