باجوڑنیوز(4فروری) رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان نے باٹوار بنگڑ سلارزئی کا دورہ کرکے مارٹر حملہ سے متاثر ہونیوالے گھر کا معائنہ کیا ۔انہوں نے گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے علاقہ سلارزئی باٹوار میں مارٹر حملہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ انہوں نے مذکورہ واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج وغم کااظہار کیا اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان نے اس موقع پر شہداء کے قبروں پر حاضری دی اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ۔ انورزیب خان نے شہداء کے لواحقین میں نقد امدادی رقو م بھی تقسیم کی ۔