یو م یکجہتی کشمیر ، باجوڑ میں ریلیاں نکالی گئی

0

باجوڑنیوز(5فروری ) باجو ڑمیں یو م یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منایاگیا ۔تمام بازاروں میں ریلیاں نکالی گئی ۔ کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کا واحد علاج الجہاد الجہاد کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منایاگیا اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کے مختلف بازاروں میں ریلیاں او رجلوس نکالے گئے ۔ ریلیوں کے شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں کے نہتے مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مرکزی ریلی خاربازار میں منعقد ہوئی ۔

نوے کلی سے سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے سراج الدین خان کررہے تھے جبکہ عنایت کلی بازار میں چیف آف عنایت کلی ہمایوں خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ صدیق آباد آباد بازار میں حاجی اکبر جان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔سیوئی ٹاون بازار میں نجیب اللہ ہلال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ ضلع کے دیگر بازاروں اور مختلف علاقوں میں بھی تاجر تنظیموں ،سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، سکولو ں کے طلبہ ،سرکاری محکموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ۔

تمام بازاروں سے نکلنے والی ریلیوں نے خاربازار میں ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیارکرلی ۔ خار بازار میں منعقدہ جلسہ سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ ، ایم پی اے سرا ج الدین خان ، ایم پی اے انورزیب خان ، سیاسی جماعتوں کے قائدین جے یو آئی کے حاجی سید بادشاہ ، جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل، اے این پی کے گل افضل خان ، پیپلز پارٹی کے حاجی خان بہادر،اورنگزیب انقلابی ، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ ،ڈاکٹر حمید الرحمن ، قبائلی رہنماء ملک شاہین خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ہم کشمیری عوام کیساتھ جدوجہد آزادی کے کوششوں میں ساتھ کھڑے ہیں۔مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آج بچہ بچہ اپنی اس شہ رگ سے واقف ہے،انہوں نے کہا کہ5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد بھارت اور دنیا پر یہ واضح کرنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک جان دو قالب ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انکے رشتے کو کمزور یا ختم نہیں کرسکتی ان شااللہ ہمارے کشمیری بھائی بہت جلد ہمارے ساتھ آزاد فضامیں سانس لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کے تنظیمیں کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔کشمیر میں کرفیو نافذ ہے کاروباری مراکز بند ، ہسپتالیں بند اور خواتین کی عزتیں تار تار ہورہی ہیں۔ ہم اس موقع پر انسانی حقوق کے تنظیموں ، عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔بعد ازاں خاربازار سے لوئی سم بازار تک سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی اور ریلی کے اختتام پر بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ سے آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.