ضلع باجوڑ میں پولیس اور مشران کی کوششیں رنگ لے اۤئیں۔ ضلعی پولیس اور قبائلی مشران کی کوششوں سے تحصیل سلارزئی میں گزشتہ دن سے جاری فائرنگ اۤخر کار بند ہوگئی ہے اورڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی گلزر خان ، قبائلی عمائدین ملک حفظ الرحمن ، ملک نواب ، ملک فضل ربی کے کوششوں سے دو فریقوں کے درمیان فائربندی ہوگئی ۔ یادرہے کہ تحصیل سلارزئی میں دو فریقوں کے درمیان پہاڑ کے تنازعہ پر گزشتہ 18 گھنٹوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ گاوں سروونو کے قوم خلیل خیل اور گاوں لیٹئی کے قوم عنات خیل کے درمیان گزشتہ دن فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواتھا جس کیوجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تھے ۔
باجوڑ،پولیس اور مشران کی کوششیں ۔فائربندی ہوگئی
You might also like