آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کا دورہ باجوڑ

0

باجوڑنیوز(9فروری ) آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کا دورہ باجوڑ، لیویز فورس کے دربار سے خطاب ۔ لیویز کے یادگار شہداء پر حاضری ۔ یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا ۔ 10ارب درخت منصوبہ کے تحت پودا بھی لگایا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ اعجاز خان ، ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر نے باجوڑ پہنچنے پر استقبال کیا ۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس ثناء اللہ عباسی نے ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ سول کالونی خار میں لیویز فورس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ لیویز وخاصہ دار فورس کا پولیس فورس میں باقاعدہ انضمام ہواہے اور ان کو پولیس کے تمامراعات وسہولیات دئیے جائینگے جبکہ اس کے علاوہ جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاجائیگا۔

دورہ کے موقع پر مقامی پولیس کے اہلکاروں اور آفیسران نے اپنے مطالبات اور مشکلات پیش کئے ۔ آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی نے تمام مطالبات اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔بعد ازاں ثناء اللہ عباسی نے باجو ڑلیویز فورس کے یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ انہوں نے شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا جبکہ اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے بھی ملے ۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو عزت دینگے کیونکہ ان کے شہداء نے اس دھرتی کے امن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ۔ آئی جی ثناء اللہ عباسی نے دورہ باجوڑ کے موقع پر سول کالونی خار میں 10ارب درخت پراجیکٹ کے تحت پودا بھی لگایا اور 10ارب درخت پراجیکٹ کے کامیابی کیلئے دعا کی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.