پاکستان بیت المال کی جانب سے تھیلی سیمیا کے مریضوں میں مفت ادویات کی تقسیم ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں تھیلی سیمیا سنٹر میں تھیلی سیمیا کے مریض بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمن ، ڈاکٹر نصیب، بلڈ بینک تھیلی سیمیا انچارج احسان اللہ نے پاکستان بیت المال کی جانب سے 50 تھیلی سیمیا کے شکار بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی اوراعلان کیا کہ مذکورہ بچوں میں ہر ماہ مفت ادویات تقسیم کی جائیگی ۔ یادرہے کہ سابق گورنر شوکت اللہ خان کے بھائی سینیٹر ہدایت اللہ خان اور ڈاکٹرعنایت اللہ خان کے کوششوں سے پاکستان بیت المال کی جانب سے مذکورہ منصوبہ شروع کیاگیاہے ۔ تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کے والدین نے اس اقدام پر پاکستان بیت المال ، سینیٹر ہدایت اللہ اور ڈاکٹر عنایت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
تھیلی سیمیا کے شکار بچوں میں مفت ادویات کی تقسیم
You might also like