باجوڑنیوز(15فروری) باجوڑ یوتھ جرگہ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔ سابق چیئرمین فضل سبحان نے باجوڑ یوتھ جرگہ کے نومنتخب چیئرمین فرمان اللہ اور اس کی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری ضلع باجوڑ کے صدر مقام خا رمیں منعقد ہوئی۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین خان، جماعت اسلامی باجوڑ کے آمیر مولانا وحید گل، حاجی سردا رخان، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گل افضل خان، صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان، شیخ جہانزادہ، پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی خان بہادر، تحریک انصاف کے رہنماء حاجی سید احمد جان، ڈاکٹر حمید، سابق ایم این اے شہاب الدین خان کے فرزند جلال الدین خان،پاک سرزمین پارٹی کے وحید زمان، باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے صد رجاوید شاہ ایڈوکیٹ، باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین فرمان اللہ، یوتھ جرگہ کے ممبران، نوجوانوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس طرح انضمام سے قبل یوتھ جرگہ نے ایف سی آر کیخلاف جدوجہدکیا تھا اسی طرح اب انضمام کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے نومنتخب چیئرمین فرمان اللہ اور دیگر ممبران نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت کئے جانیوالے وعدوں کے تکمیل تک یوتھ جرگہ کی سرگرمیاں جاری رہیگی۔ مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ضم شدہ اضلاع کیلئے اعلان کردہ 100ارب روپے کے پیکج کے پیسے جلد ریلیز کریں تاکہ حقیقی معنوں میں ضم شدہ اضلاع میں ترقی کا عمل شروع ہوسکے۔