باجوڑنیوز(15فروری) باجوڑ میں 17فروری سے چار روزہ پولیو مہم کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات،1900پولیس اہلکار تعینات، ڈی پی او باجوڑ کی میڈیا کو بریفنگ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ باجوڑ میں پولیو مہم کے دوران باجوڑ کے1900پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ قبائلی عمائدین اور دیگر لوگوں کیساتھ جو سکیورٹی ہے وہ چار دن ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ پولیو ایک قومی کاز ہے اور قبائلی عمائدین ہمارے ساتھ اس قومی مقصد میں تعاون کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کی قیادت میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ تمام قبائلی مشران اپنے سکیورٹی اہلکار چار دن کیلئے حاضر کریں تاکہ پولیو مہم کامیابی کیساتھ مکمل ہوجائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہ آجائے۔