باجوڑ(16 فروری ) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل نے کہاہے کہ حکومت ضلع باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں اور یہاں کے عوام کیساتھ ہونیوالے وعدوں کو پورا کریں۔ ضم شدہ اضلاع اور باجوڑ کے نوجوانوں کے مسائل حل کی جائے۔موجودہ حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے عوام کو مایوس کردیاہے اور انضمام کے وقت طے کئے جانیوالے وعدوں کو بھول گیا ہے۔اگر حکومت نے ضم شدہ اضلاع کیساتھ انضمام کے وقت ہونیوالے وعدوں کو جلد عملی جامہ نہیں پہنایا تو ایف سی آر کی طرح حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر المرکزاسلامی عنایت قلعہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ خیبر پختونخواہ کے صدر صدیق پراچہ، جے آئی یوتھ دیر کے صدر،جے آئی یوتھ باجوڑ کے صدر انعام اللہ اور جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحید گل کے علاوہ جے آئی یوتھ باجوڑ کے ارکان بھی موجود تھے۔ زبیر احمد گوندل نے کہا کہ باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیاجائے۔باجوڑ کے نوجوان بہت محنتی ہے اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہیں ۔زبیر گوند ل نے کہا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے باجوڑ کے عوام کے ساتھ وعدے کئے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک کسی بھی حکمران نے ان وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا۔روزگار نہ ہونے کی وجہ سے باجوڑ کے نوجوان ملک کے دیگروں شہروں میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔جس طرح پچھلے حکمرانوں نے باجوڑ کے عوام کے ساتھ اپنے وعدوں کا ایفا نہیں کیا اسی طرح موجودہ حکومت نے بھی قبائلی علاقوں کو عموماً اور باجوڑ کو خصوصاً تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہ دیا۔ موجودہ حکومت نے تو میرٹ کی دھجیاں اڑا دئیے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں۔یہاں صحت کی سہولیات بھی نہ ھونے کے برابر ہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح باجوڑ کو بھی تعلیمی اور صحت کی سہولیات فراہم کریں جو کہ ان کا بنیادی حق ہیں انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے سڑکوں کی خستہ حالی قابل افسوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22مارچ کو پشاور میں جماعت اسلامی پاکستان کا یوتھ کنونشن ہوگا جس میں پاکستان بھر کے نوجوان شرکت کرینگے اور اس کنونشن میں باجوڑ کے تمام مسائل اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔
حکومت ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کے مسائل حل کریں، زبیر احمد گوندل
You might also like