کیڈٹ کالج رزمک باجوڑ کے نشستیں 10 سے کم کرکے 2 کردی گئی

0

باجوڑ(16 فروری ) کیڈ ٹ کالج رزمک میں باجوڑاورمہمند کے طلباء کے لیے مختص سیٹوں میں کمی ظلم قرار۔گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلی خیبر پختونخواء کا باجوڑ اور مہمند کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کا ایک گھناؤنا اقدام۔کیڈٹ کالج رزمک کے لیے طلباء کی داخلوں کی مد میں کروڑوں روپے جمع کئے گئے۔ان طلباء کو انٹریو کے لئے 29 جنوری 2020 پشاور FG کالج طلب کیا گیا۔لیکن پھر غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے 15 فروری پر اس کو کینسل کرکے ہمارے نظام تعلیم پر شب خون مارا گیا۔اگر ان سیٹوں میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا تو اس میں کمی قبائلی عوام کے ساتھ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی کے بانی رہنماء نیک رحمن ، سماجی کارکنان عطاء الرحمن، مسیح اللہ اور سیاسی ، سماجی وعوامی حلقوں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ یاد رہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے 1978 میں باجوڑ طلباء کیلئے5 سیٹوں کی منظوری دی تھی جبکہ بعد میں بڑھتی ہوئی آبادی کیوجہ سے 10 سیٹس مختص کی گئی تھی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑھتی ہوئی ابادی کو مد نظر رکھ کر اس میں اضافہ کیا جاتا۔لیکن اس میں مزید کمی کی گئی اور کیڈٹ کالج رزمک میں باجوڑ اور مہمند کے سیٹ 10 سے کم کرکے صرف 2 کردئیے گئے ہیں۔ہمارے منتخب پارلیمنٹیرینز سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھا کر سیٹس کو بحال کیا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.