باجوڑنیوز(21فروری) باجوڑ اکیڈمیز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عاجز کرکٹ اکیڈمی نے باجوڑ کرکٹ اکیڈمی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے فائنل میچ میں عاجز کلب کے کپتان عبداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 25 اوورز میں 237 رنز بنائے جسمیں عبداللہ نے 104، سجاد نے 32, اور شاہد 25, رنز کیساتھ نمایا اسکورر رہے۔باجوڑ کرکٹ اکیڈمی کیطرف سے خالد نے 3 سلمان نے 2 جبکہ اکرام اور عمران نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں باجوڑ کرکٹ اکیڈمی مطلوبہ حدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 150 رنز بنائے جسمیں سہیل نے 52, خالد 30, رنز کیساتھ نمایا اسکورر رہے۔عاجز کرکٹ اکیڈمی کیطرف سے عثمان نے 4 بلال نے 3، اظہار الحق اور زید احمد نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔عبداللہ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میں مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ عثمان کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔باجوڑ کے سابقہ کرکٹرز نے شاندار کامیابی پر عاجز کرکٹ اکیڈمی کیمنیجمٹ اور خاص کر اکیڈیمی ہیڈ اظہار الحق عاجز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خدمات کے بدولت آ ج عاجز کرکٹ اکیڈمی کا پوری خیبرپختونخوا میں ایک نام ہے اور ابھی تک بہت سے ٹیلینٹیڈ کھلاڑی پیدا کی ہیں۔