باجوڑ کی اراضی زراعت کیلئے نہایت موذوں ہے، ضیاء الاسلام

0

باجوڑنیوز(21 فروری ) ضلع باجوڑ کی اراضی زراعت کیلئے نہایت موذوں ہے لیکن زرعی زمین پر آبادیوں کے تعمیر سے زرعی زمین کم ہوتی جارہی ہے۔ باجو ڑکی زمین زیتون کیلئے بھی نہایت ہی زرخیز ہے اور یہاں پرایک کروڑ 12لاکھ جنگلی زیتون کے پوداجات موجود ہیں اور عوام کی تعاون سے موجود زیتون کے پوداجات میں پیوندکاری کرینگے۔ امسال ایک لاکھ پچاس ہزار پوداجات میں پیوندکاری ہوگی۔ ان خیالات کااظہار محکمہ زراعت ضم شدہ اضلاع کے ڈائریکٹر فضل وہاب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جمال الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایکسٹیشن باجوڑ ضیاء الاسلام اور رکن قومی اسمبلی گل داد خان سمیت دیگر مقررین نے جرگہ ہال خار میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زیتون پوداجات کی اہمیت بارے ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ضلع بھر سے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ضیاء الاسلام نے کہا کہ باجوڑ میں 200ایکڑ زمین پر زیتون کے باغات لگائیں گے۔ سیمینارکے آخر میں زمینداروں میں زیتون کے پوداجات تقسیم کئے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.