فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار قتل کے مقدمہ میں سزا سنائی گئی

0

باجوڑنیوز(23فروری) فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار قتل کے مقدمہ میں سزا سنائی گئی۔ باجوڑ میں قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔ایڈیشنل سیشن جج اول میاں زاہد اللہ جان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد سلام ولد محمد یوسف سکنہ تتے تحصیل سلارزئی ضلع باجوڑ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا۔ ساتھ ہی ملزم کو دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا جو ملزم ورثا مقتول محمد اسلام کو ادا کریگا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید چھ ماہ قید گزاریگا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے 2014؁ء میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔ یادرہے کہ قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد قتل کے مقدمہ میں یہ پہلی سزا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.