باجوڑنیوز(23فروری ) باجوڑ میں شیخ جہانزادہ کی کتاب پختون قبائل کیا چاہتے ہیں کی تقریب رونمائی۔ عوامی نیشنل پارٹی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور ممتاز قبائلی رہنماء شیخ جہانزادہ کی کتاب پختون قبائل کیا چاہتے ہیں (پختانہ قبائل سہ غواڑی) کی تقریب رونمائی علاقہ ناوگئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر سہیل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل،اے این پی کے ضلعی صدر گل افضل خان، جنرل سیکرٹری نثار باز، باجوڑ سیاسی اتحاد کے بانی رہنماء قاضی منان،مولانا خان زیب، مولانا عطاء اللہ، ضلع مہمند کے سینئر صحافی گل محمد مومند اور دیگر مقررین نے کہا کہ شیخ جہانزادہ نے اپنے قلم کے ذریعے قبائلی اضلاع کے عوام کو اپنے حقوق سے باخبر کیا اور ایف سی آر کیخلا ف جدوجہد کی۔ انھوں نے شیخ جہانزادہ کی قلمی کاوش کو سراہا جس نے ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور مطالبات اپنی کتاب کے ذریعے اجاگر کی۔ ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ مردم شماری میں ضم شدہ اضلاع کی آبادی کم ظاہر کی گئی اور یہ اس وجہ سے کی گئی کہ پھر این ایف سی میں ضم شدہ اضلا ع کا حصہ بڑھ جاتاتھا لیکن حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا۔ ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے دیگر مصنفین بھی شیخ جہانزادہ کی طرح یہاں کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کریں۔انھوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو ایک سازش کے ان کے حقوق سے محروم رکھاگیا اور یہاں پر تعلیم کی شر ح خواندگی بڑھانے کیلئے اس لئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تاکہ یہ لوگ اپنے حقوق سے بے خبر رہے اور یہاں پر معدنیات اور دیگر وسائل پر اپنی ملکیت کا دعوی نہ کرسکے۔ لیکن انضمام کے بعد انشاء اللہ ضم شدہ اضلاع کے عوام اپنے حقوق حاصل کرینگے اور غیر آئینی وغیر قانونی کاموں کو چیلنج بھی کرسکیں گے جس طرح سول پاور ریگولیشن کو ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا۔
باجوڑ میں شیخ جہانزادہ کی کتاب کی تقریب رونمائی
You might also like