ہماری جماعت ملک میں اللہ تعالیٰ کی خالص توحید وسنت کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں ، مولانا محمد طیب

0

باجوڑ نیوز (27 فروری ) جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے مرکزی امیر شیخ القرآن حضرت مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ملک میں اللہ تعالیٰ کی خالص توحید وسنت کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم قرآن و سنت کے ذریعے سے عوام میں خواتین کے حقوق اور ملک میں زکوٰۃ کے صحیح نظام کیلئے عوام میں شعور اجاگر کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع باجوڑ مدرسہ انوارالعلوم ہیڈکواٹر خار میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ختم بخاری کے تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو دستار فضلیت اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب سے شیخ القرآن علامہ محمد طیب طاہری، شیخ القرآن حضرت مولانا عبدالجبار،شیخ القرآن مولانا فضل حق المعروف صاحب حق آف ڈبر،مولانا سمیع الحق، سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا طیب طاہری نے کہا کہ باجوڑ میں ہماری جماعت کے اراکین سب سے زیادہ ہیں، ہم نے ملک میں ہمیشہ امن و امان کی بات کی ہے اور ہمارے جماعت کا مقصد ملک میں اللہ کی وحدانیت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارغ ہونے والے علمائے کرام کو اس اعلیٰ نعمت کے حصول اور درس نظامی کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ معاشرے کیلئے بہترین افراد کا کردار ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.