باجوڑ میں صفائی مہم کا آغاز، ڈی سی باجوڑ نے افتتاح کیا

0

باجوڑنیوز(28فروری) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب جھاڑو لگا کر ضلع باجوڑ میں صفائی مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جمال الدین اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد الیاس اور تحصیل میونسپل افسر خار بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع باجوڑ کو صاف اور سرسبز بنانا اولین ترجیح ہے،انہونیمزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا،اور ساتھ ہی تحصیل میونسپل افسر خار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مخصوص جگہوں پر دفنایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے کہا کہ یہ انضمام کے ثمرات ہیں اب سڑکوں پر اسی طرح گند و کچرے نظر نہیں آئے گی۔اب روزانہ کی بنیاد پر صفائی ھوگی اور اب ان کچرے کو شہر سے باہر کہی پھینک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے تمام بڑے بازاروں میں میونسپل کمیٹی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرے گی اور اب باجوڑ کے تمام بازارے صاف نظر آئینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.