پاک فوج کا باجوڑ کے دوردراز علاقہ نختر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

باجوڑ سکا وٴٹس کے زیر اہتمام پاک افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموندکے دور افتادہ علاقہ نختر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام ضلع باجوڑ تحصیل ماموندکے دور افتادہ علاقہ نختر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فری میڈیکل میں1190مریضوں جن میں250مرد ،460خواتین اور 470بچے شامل ہیں کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ،سرجیکل سپیشلسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ سمیت دیگر شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ، ویکسینیشن سمیت ایکسرے کے سہولیات بھی فراہم کی گئی ۔ جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے جن میں ہپاٹائٹس بی اینڈ سی کے170 ملیریا کے90اور بی ایس آر کے 65 ٹیسٹ کروائے گئے ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ کے انچار ج نے بتایا کہ باجوڑ سکاؤٹس ضلع باجوڑ کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مندلوگوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا ۔ آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ضلع کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.