باجوڑ سکاؤٹس 171ونگ نے غریب طالب علم زاہد کی مالی معاونت کی ذمہ داری سنبھال لی

0

سیکٹر کمانڈر نارتھ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کے ہدایت پر باجوڑ سکاؤٹس 171ونگ نے غریب طالب علم زاہد کی مالی معاونت کی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب باجوڑ سکاوٹس 171ونگ عنایت قلعہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں 171ونگ کے کمانڈر کرنل خلیل تاج کیانی ، گورنمنٹ ہائی سکول خار نمبر1کے طالب علم زاہد اور ان کے خاندان کے لوگوں اور استاد احمد سالارنے شرکت کی ۔ تقریب کے موقع پر 171ونگ کے کرنل خلیل تاج کیانی نے طالب علم زاہد کے خاندان کو بتایا کہ 171ونگ ہر ماہ آپ کو مالی معاونت اور راشن فراہم کریگا۔171ونگ باجوڑ سکاوٹس کے کمانڈر کرنل خلیل تاج کیانی نے کہا کہ پاک افواج باجوڑ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ایسے غربت سے دوچار لیکن تعلیم کے حصول کے جذبے سے سرشار بچوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بچے کے والد اور استاد احمد سالار نے پاک فوج اور کمانڈر سیکٹر نارتھ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اس بچے کے تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بچہ پھٹے پرانے کپڑوں میں امتحانی ہال میں بیٹھ کر امتحان دے رہا تھا جس پر کمانڈر سیکٹر نارتھ باجوڑ بریگیڈئیر غلام محمد ملک اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس کرنل سلیمان خالد نے ایکشن لیا اور اتوار کے دن انہیں اپنے پاس بلاکر اس کے تمام ضروریات پاک فوج کے جانب سے ہدیہ کیے جبکہ 171ونگ کو ہدایت جاری کی تھی کہ مذکورہ بچے کو ہر ماہ مالی معاونت فراہم کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.