باجوڑ کے کمانگرہ قبائل کے مشران کا گرینڈ جرگہ

0

باجوڑ کے کمانگرہ قبائل کے مشران کا گرینڈ جرگہ۔ جرگہ میں کمانگرہ کے پہاڑ سے پتھروں کی ترسیل کی مذمت۔ عدالت میں کیس زیر سماعت ہے اسلئے حکومت معدنیات کے کان سے پتھر لے جانے کا نوٹس لیں ورنہ ہم سپریم کورٹ ، وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے ۔حکومت بااثر افراد کی دخل اندازی روک دیں ورنہ خون خرابے کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ ان خیالات کااظہار کمانگرہ قبائل کے مشران محمد عمیر ، رحما ن اللہ ، روح الامین ، محمد زمین ، حاجی نورذادہ ، شیر افضل ، سلیم اللہ اور دیگر نے باجوڑ میں ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشران نے کہا کہ چونکہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہے اور جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا تو حکومت اُس وقت تک پتھروں کے لے جانے پر پابندی عائد کریں۔ مقررین نے کہا کہ حکومت نے جو پالیسی اعلان کی ہے اُس کے مطابق معدنیات کے پہاڑوں سے پتھر نکالنے کا لیز صرف اور صرف مقامی لوگوں کا حق ہے لیکن بااثر افراد اثر ورسوخ استعمال کرکے ہمارے پہاڑوں سے قیمتی پتھر لے جاتے ہیں ۔ اس حوالہ سے ہم نے عدالت میں کیس جیتا ہے اور اب ایک بار پھر عدالت میں کیس زیر سماعت ہے اسلئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معدنیات کے کانوں سے پتھر لیجانے کا سلسلہ روکیں اور اس اقدام کو روکیں ورنہ کسی بھی جھگڑے کی صورت میں ذمہ داری پھر حکومت پر عائد ہوگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.