چیئرمین ہلال اِحمرکاقبائیلی اضلاع میں 10 کروڑمختلف درخت لگانے کا اعلان

0

باجوڑنیوز(12مارچ) چیئرمین ہلا ل احمر پاکستان قبائیلی اضلاع آصف خان محسودنے کہاہے کہ قبائیلی علاقوں میں آئندہ تین سالوں میں 10کروڑمختلف درخت لگائینگے۔یہ اعلان چیئرمین ہلا لِ احمر پاکستان قبائیلی آضلاع آصف خان محسود اورسیکرٹری سعیدکمال محسود نے باجوڑضلعی دفترکے دورے کے موقع پرکیا۔ یادرہے کہ چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان قبائیلی آضلاع کا13سالوں میں یہ پہلادورہ تھاجس میں اُنہوں نے باجوڑضلعی دفتر میں پینافلیکس مشین کا آفتتاح بھی کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ باجوڑبرانچ نے بہت کم عرصے میں اِس علاقے کے لوگوں کیلئے گراں قدرخدمات انجام دی ہے۔ چیئرمین آصف خان محسودنے ڈپٹی کمشنرضلع باجوڑعثمان محسود، سٹاف اوررضاکاروں کے ہمراہ ہیڈکوارٹرخار میں سکول سیفٹی پروگرام کے تحت22سکولوں میں سکولزسیفٹی کیٹس تقسیم کیے جن میں 11لڑکیوں کے سکولز بھی شامل تھیں۔ اِس کے علاوہ چیئرمین آصف خان محسودنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرک فارسٹ آفیسرعابدممتازاوردوسرے اہلکاروں کے ہمراہ باجوڑفیزنٹری پارک میں پودہ لگاکرشجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اِس موقع پرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے،چیئرمین ہلا لِ احمر پاکستان قبائیلی آضلاع آصف خان محسودنے کہا کہ ہلالِ احمرپاکستان پورے قبائیلی اضلاع میں آئندہ تین سالوں میں 10کروڑمختلف درخت لگائینگے۔ اُنہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے ادارے نے خیبراورکُرم اضلاع میں 4صحت مراکزقائم کی ہیں اورانشا اللہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے باجوڑ، مہمند، اورکزئی، ساوتھ اورنارتھ وزیرستان میں بھی دودو صحت مراکزقائم کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔ اُنہوں نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ سکول سیفٹی کیٹس پروگرام کادائرہ پورے قبائیلی اضلاع تک بڑھاجائیگا اوراس سلسلے میں فرسٹ ایڈپروگرام کے تحت پورے قبائیلی آضلاع میں پرائیوٹ اورسرکاری سکولوں میں فرسٹ ایڈکیٹس تقسیم ہوچکے ہے۔اس سے پہلے ضلعی برانچ کے سیکرٹری طارق زمان نے چیئرمین کوایک تفصیلی پریزنٹیشن دے دی جس میں اُنہوں نے تمام پروگراموں کاذکرکیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.