باجوڑنیوز(12مارچ) باجوڑ میں چاردن سے لاپتہ19سالہ لڑکے کی لاش مل گئی۔مقتول احمد شاہ کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد چہرے پر تیزاب پھینک کر گلا کاٹ کرلاش پہاڑی میں پھینک دی ۔باجوڑ پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند علاقہ تنی سے تعلق رکھنے والے ڈینٹل ڈاکٹر محمد نبی کے چھوٹے بیٹے احمد شاہ کی سرکٹی لاش برآمد ہوگئی ۔ لاش بھائی چینہ کے قریب اکوڑی نامی پہاڑ سے ملی ۔ چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیاہے ۔خاندان ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکے کو چار دن پہلے اغواء کیاگیاتھا جبکہ جمعرات کے دن اُسکی سرکٹی لاش برآمد ہوگئی ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیاہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاہے ۔