باجوڑنیوز(16مارچ) باجوڑ کے خاربازار کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے مہم کا آغاز ، ڈی سی باجوڑ عثمان محسود نے افتتاح کیا۔ پیر کے دن ضلع باجو ڑکے صدر مقام خار بازار میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسودنے خاربازار کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورت بنانے کیلئے (زمابازار ، صفا بازار ) کے عنوان سے صفائی مہم کا آغاز کردیا ۔ا س موقع پر اے اے سی خار محمد الیاس ، آل تاجر برادری کے صدر شاہ ولی خان ، خاربازار صدر حاجی خان بہادر ، سیکرٹری امین الرحمن ، حاجی نعیم اللہ خان اور دیگر رہنماؤں سمیت ٹی ایم اے کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ،اے اے سی محمد الیاس اور خار بازار کے صدر خان بہادرنے ضلع باجوڑ خار بازار کے تزئین و آرائش اور خوبصورتی کیلئے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خار بازار کابینہ اور صحافی برادری بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں بازاروں کو پاک صاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور اس کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے کہ بازاروں کو صاف اور خوبصورت رکھے۔