چارسدہ میں سعودی پلٹ کورونا کا پہلا مشتبہ مریض سامنے آگیا

0

چارسدہ میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ، شبقدر گنڈہ کے رہائشی سعودی پلٹ شخص کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیج دئیے گئے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر محمد ادریس نے میڈیا کو بتایا کہ سلیمان ولد زرشان عمر تقریباََ 20سال کو شدید بخار کی حالت میں چارسدہ ہسپتال لایاگیا جہاں پر اسے معائنے کے بعد شک کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دئیے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق مذکورہ شخص 5مارچ کو سعودی عرب سے آبائی گاؤں شبقدر گنڈہ آیا تھا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.