شاعر وادیب اور سماجی کارکن شوکت اللہ شاداب نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند کے بجلی لائن KK3پر بجلی کی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں اور اس لا ئن پر تو کھبی بجلی نام کی چیز ہی نہیں ہے ۔ اس بدترین لوڈشیڈنگ کیوجہ سے بیلوٹ ، ہزارناؤ ، سیوئی ، جانی شاہ اور گردونواح کے علاقے شدید متاثر ہیں۔ گھروں ،بازاروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے اور عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ ہم واپڈہ کے حکام اور منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بجلی کی اس ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیاجائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔