ضلعی عدالت باجوڑمیں کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

0

ضلعی عدالت باجوڑ میں باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے قرآن خوانی ہوئی ۔ قرآن خوانی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ محمد طارق ، سینئر سول جج افتخار احمد ، ایڈیشنل سیشن جج او ل میاں زاہد اللہ جان ، ایڈیشنل سیشن دوئم ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، سول ججز گلزار اللہ، صادق اللہ ، محمد شعیب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید شاہ ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری اکرام درانی ایڈوکیٹ ،دیگر وکلاء اور عدالتی عملے نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرآن خوانی ہوئی۔ قرآن خوانی کے بعد ملک کی سلامتی ،استحکام اور کرونا وائرس سے بچاو کیلئے دعا کی گئی ۔ اختتامی دعا ایڈیشنل سیشن جج دوئم ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے پڑھائی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کے آفات ،حادثات اور کرونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.