کرونا وائرس خطرہ ، باجوڑ میں ہر قسم اجتماعات پر دفعہ 144نافذ

0

باجوڑنیوز(18مارچ) باجوڑ کے شخص میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس کلیئر قرار۔مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد باجوڑ میں کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کا اعلان ۔اجتماعات پر دفعہ 144نافذ ۔ باجوڑ سپورٹس کمپلکس غیر معینہ تک بند ۔ خار ہسپتال میں صرف ایمرجنسی اور تشویشناک مریضوں کو داخل کیاجائیگا ۔ عوام غیر ضروری رش پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سکریننگ کا عمل جاری ہیں۔ ان خیالات کااظہار ضلع باجوڑ کے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے اپنے دفتر میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس آنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو ہنگامی بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر عدنان خان ، ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر عزیز الرحمن اورانتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی باجوڑ عثمان محسود نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں صحافیوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حفاظتی اقدامات کے تحت پورے باجوڑ میں ہر قسم کے اجتماعات، سپورٹس سٹڈیم میں کھیلوں وغیرہ پر دفعہ 144 نافذ کردیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے تمام آفیسران مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں دو سکریننگ پوائنٹس قائم کی گئی ہے ایک ضلع دیر سے باجوڑ کے طرف داخل ہوتے ہوئے تورغونڈی کے مقام پر اور دوسرا ضلع مہمند سے باجوڑ کے طرف داخل ہوتے ہوئے ناوگی دربنو کے مقام پر قائم کیاگیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خدانخواستہ باجوڑ میں یہ وباء بڑھ جائے تو لرخلوزو ماموند ہسپتال اس کیلئے مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے بس سے اتارے جانے والے شخص جو کہ مردان میں زیر علاج تھا اس کے ٹیسٹ کلیئر قرار دیئے گئے ہیں۔ بس میں سوار باقی افراد کو انسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔وہ شخص پہلی سے ملیریا کا بیمارہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن نے کہا کہ باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے او پی ڈی میں صرف ایمرجنسی اور تشویشناک مریضوں کا معائنہ کیاجائیگا اور نارمل مریض ہسپتال آنے سے گریز کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.