باجوڑنیوز(19 مارچ ) باجوڑ پریس کلب کا سینئر قبائلی صحافی سیلاب محسود کے وفات پر تعزیت ۔ باجوڑ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر حسبان اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں حاجی حبیب اللہ خان آسی، میاں سعید الرحمن،حاجی رحمت اللہ جان، صاحبزادہ بہاوالدین ، حاجی نعیم اللہ ، فضل حکیم خان ، عرفان اللہ جان ، نورمحمد بنوری ، انورذادہ گلیار،محمد طاہر ،زاہد جان ، حنیف اللہ اوردیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نامور صحافی اور ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے بانی سیلاب محسود کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ اجلاس میں قبائلی صحافیوں کیلئے شاندار خدمات اور قربانیوں پر سیلاب محسود کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، حاجی حبیب اللہ خان آسی ، میاں سعید الرحمن اور دیگر مقررین نے کہا کہ سیلاب محسود ہمارے مشکل ترین دنوں کے ساتھی تھے اور اُس نے ہمیشہ ہمارا حوصلہ بڑھایا ۔انھوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تمام قبائلی صحافی غمزدہ خاندان کیساتھ ہیں۔