باجوڑ میں اب تک کرونا کا کوئی کیس نہیں اۤیا، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم

0

اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ فضل رحیم نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تین ہسپتال مختص کئے گئے ہیں اور انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے چوکس ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب اللہ وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار اور لرخلوزو ہسپتال میں قائم ہونیوالے آئسولیشن سنٹرز کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اے سی خار فضل رحیم، اے سی ناوگئی حبیب اللہ وزیر اور ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر عدنان نے خار ہسپتال اور لرخلوزو میں قائم ہونیوالے آئسولیشن سنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر فراہم کئے جانیوالے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے سی خار فضل رحیم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ باجوڑ میں اب تک ایک بھی کیس نہیں آیا اور ہم دعاگو ہیں کہ یہاں کوئی کیس نہ آئے ۔اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے بعد ازاں ضلع کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ۔اے سی خار نے کہاکہ گرانفروشی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.