باجوڑمیں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

0

باجوڑنیوز(29مارچ) باجوڑمیں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی 21سالہ ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، اسلام آباد سے کیس مثبت آگیا ہے ۔مذکورہ شخص قصور پنجاب میں مزدوری کرتاہے اور ایک ہفتہ قبل پنجاب سے باجوڑ آیا ہے جبکہ چار دن پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں داخل کیاگیاتھا۔ کیس مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے حکم پر باجوڑ پولیس نے علاقہ شیخ مینو کو سیل کردیا ۔باجوڑپولیس فورس نے علاقے کومکمل طورپرکنٹرول میں لیکرآمدورفت پرمکمل پابندی عائدکردی ہیں۔علاقے میں پولیس فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔لوگوں کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ مذکورہ علاقہ میں ڈاکٹرزکے ٹیمیں طلب کر لی گئی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرباجوڑپیرشہاب علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے شیخ مینو جاکرپورے علاقہ کے صورتحال کاجائزہ لیا۔اے سی خار فضل رحیم نے ڈی سی باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ کو پورے علاقہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے مذکورہ علاقہ میں 21 پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات کردی ۔ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقہ کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کردیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.