باجوڑنیوز(29مارچ) جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام باجوڑ میں 100متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام باجوڑ میں 100متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی قبائلی اضلاع کے امیر حاجی سردار خان ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل ، الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے صدر خلیل اللہ جان اور رضا کار موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا وحید گل نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن ابتلا آزمائش اور امتحان کے اس دور میں مریضوں اور مستحقین کی امداد پورے حفاظتی اقدامات کا خیال اور انتظام کرتے ہوئے ریلیف مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں.کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں الخدمت فاونڈیشن ریاستی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کررہی ہے. اس سلسلے میں ضلع باجوڑ کی تحصیل خار علاقہ حاجی لونگ کے مقام پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے رضاکاروں نے 37متاثرہ گھرانوں تک فوڈ پیکجز پہنچائے۔الخدمت کے رضاکاروں نے ضلع بھر میں سینکڑوں مساجد میں صابن کی فراہمی سمیت عوام میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ہیں