باجوڑنیوز(31مارچ ) ہلال احمر پاکستان باجوڑ برانچ کے فعال رضاکاروں نے ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی علاقہ کوٹکی ، تحصیل ماموند کے لرخلوزو ، لرخلوزو کالونی، نواگئی، لوئے سم میں کرونا سے متعلق لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک سیشن کا انعقاد کیا ۔ ہلال احمر باجوڑ برانچ کے سٹاف اور رضاکاروں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک موذی مرض ہے جس کا واحد علاج احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے لہذا تمام افراد خود بھی اور اپنے گھر والوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کریں۔تقریب کے شرکاء کو کرونا وائرس کے علامات اور نشانیوں سے متعلق آگاہ کیاگیا ۔ اور اُن پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائے ۔ سیشن کے آخر میں شرکاء کو صابن بھی دئیے گئے تاکہ وہ بار بار اپنے ہاتھ دھولیں ۔