دربنوں پھاٹک سے مامد گٹ تک بنجر زمین خلجی قوم کی ہیں،محمد عالم خلجی

0

باجوڑنیوز(18اپریل) باجوڑ کے کمانگرہ خلجی قوم کا اپنے متنازعہ بنجر زمین زیر کاشت لانے کے لئے حکومت پاکستان سے انصاف کی اپیل۔ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلجی قوم کے مشران محمد عالم خلجی، دوست محمد خلجی اور دیگر مشران نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا باجوڑ اور مہمند حدود بندی سے کوئی سروکار نہیں۔ دربنوں پھاٹک سے مامد گٹ تک بنجر زمین خلجی قوم کی ہیں۔اور انہوں دعویٰ کیا کہ مامد گٹ کے مقام پر تعمیر شدہ کیڈیٹ کالج بھی ہمارے زمین پرہمارے مرضی کے بغیر تعمیر ھوگیا ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس وقت کالج کی منظوری دی گئی اسی وقت ہم نے اس وقت کے اے پی اے مہمند اور سرکاری حکام کے ساتھ اسکا درخواست جمع کیا تھا لیکن ہمارے درخواست پر کسی نے عمل نہیں کیا اور کالج ہمارے بنا پوچھے تعمیر کیا گیا جو کہ ہمارے ساتھ ایک نارواں ظلم ہوا ہے ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ حد بندی تنازعہ کیساتھ ساتھ ہمارے حال پر رحم کیاجائے اور ہمارا حق ہمیں دیا جائے تاکہ ہم اس بنجر زمین کو زیر کاشت لاکر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ بصورت دیگر ہم انصاف کے حصول کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ہم پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.