باجوڑ دیگر ضم شدہ اضلاع پر سبقت لے گیا

0

باجوڑنیوز(21مارچ) باجوڑ دیگر ضم شدہ اضلاع پر سبقت لے گیا اور خیبر پختونخواہ کےپانچ ضم شدہ اضلاع میں جن میں ریڈیو پختونخواہ کے اسٹیشنز بنانے کی منظوری دیدی گئی تھی ان میں باجوڑ پہلا ضلع بن گیا جہاں پختونخواہ ریڈیو کا پہلا اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے۔باجوڑ میں پختونخواہ ریڈیو 91.1رمضان المبارک میں نشریات کا آغاز کریگا۔ باجوڑ دیگر ضم شدہ اضلاع پر سبقت لے گیا او رپانچ اضلاع میں جن میں ریڈیو پختونخواہ کے اسٹیشنز بنانے کی منظوری دیدی گئی تھی ان میں باجوڑ پہلا ضلع بن گیا جہاں پختونخواہ ریڈیو کا پہلا اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے ۔ کرونا جیسی خطرناک صورتحال میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ریڈیو عملے نے ٹاور کی تنصیب کاکام جاری رکھاہواہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے انچارج پروڈیوسر فطرت بونیری نے کہا کہ پختونخواہ ریڈیو باجوڑ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کرینگے ۔ انہوں نے باجوڑ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ریڈیو اسٹیشن باقاعدہ نشریات کا آغاز کریگا اور نشریات کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پختونخواہ ریڈیو 91.1لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تفریح کا بھی ذریعہ بنے گا۔فطرت بونیری نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشن غلط معلومات اور پروپیگنڈوں کے روک تھام میں اہم کردار ادا کریگا اور ضلع باجوڑ کے عوام کو درست معلومات فراہم کریگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دینی مسائل اور رمضان المبارک کے فضیلت پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائینگے اور یہاں کے ممتاز علمائے کرام پروگراموں کے میزبانی کرینگے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے بھی خصوصی پروگرام رکھے گئے ہیں جبکہ یہاں کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ تعلیم کا فروغ اور صحت کے مسائل پر بھی خصوصی پروگرامات ہونگے ۔ ہم اپنے نشریات میں صحت کے مسائل پر خصوصی توجہ دینگے کیونکہ آج کل کرونا وائرس کی خطرناک صورتحال میں لوگوں کی بہتر رہنمائی بہت ضروری ہیں۔ یادرہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پانچ نئے ضم شدہ اضلاع میں ریڈیو اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی تھی جن میں شمالی وزیر ستان ، جنوبی وزیرستان ،ضلع کرم ، ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ شامل ہیں ۔ضلع باجوڑ ان مذکورہ ضم شدہ اضلاع میں پہلا ضلع بن گیاہے جس نے ریڈیو اسٹیشن کے قیام پر کام تقریباََ مکمل کیاہے اور نشریات میں بھی سبقت لے جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.