باجوڑنیوز(31 مئی ) ٹی ایم اے خار کی جانب سے صدیق آباد میں صفائی مہم کا آغاز، عوام کا خیر مقدم۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو اورتحصیل میونسپل آفیسر محمد فیاض کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکاروں نے ضلع باجوڑ کے صدیق آباد پھاٹک بازار میں نالیوں کی صفائی کاکام شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ نالیاں عرصہ دراز سے بند پڑے تھے جس سے کاروباری حضرات سمیت اہل علاقہ اور راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ کام کے آغاز پر اہل علاقہ سمیت راہگیروں اور کاروباری حضرات نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹی،ایم،اے خار کا شکریہ ادا کیا۔
ٹی ایم اے خار کی جانب سے صدیق آباد میں صفائی مہم کا آغاز
You might also like