سماجی و سیاسی شخصیت کے محنتیں رنگ لے آئیں اور کئی سالوں پرانا تنازعہ حل ہوا

0

باجوڑ نیوز (یکم جون)میں دوفریقوں کے درمیان17سال پرانا اراضی کا تنازعہ حل ہوگیا۔ تحصیل اتمانخیل کے علاقہ حیاتی میں دوفریقوں حاجی یوسف دین وغیرہ اور حاجی سرور خان وغیرہ کے درمیان اراضی کا 17سالہ پرانا تنازعہ چلا آرہاتھا جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس تنازعہ کیوجہ سے عدالت میں چار مقدمات زیر التواء تھے اور گندم فصل کے کھٹائی کے وقت بھی خون خرابے کا خدشہ تھا تاہم پی ٹی آئی رہنماء اور سماجی شخصیت آمیر محمد کے کوششوں سے تنازعہ ختم ہوگیا اور دونوں فریقین ایک دوسرے کیساتھ بغلگیر ہوئے۔ تقریب کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان، باجوڑ کے قومی مشران، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان، آمیر محمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ جنگ جھگڑے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں اور ہمیں چاہئے کہ آپس کے تنازعات جرگوں کے ذریعے حل کریں۔ایم پی اے انورزیب خان نے کہا کہ پختونوں کے مسائل صرف اور صرف جرگوں کے ذریعے حل ہوتے ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے صلح کا خیر مقدم کرتے ہوئے تنازعہ ختم کر نے پر سماجی شخصیت آمیر محمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.