باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال خار میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم۔ ہلال آحمر کے سٹاف ممبرز اور رضاکرطبی عملے کیساتھ مصرف عمل۔ کرونا وائرس کے عالمگیر وباء اوربڑھتی ہوئی کیسز کے پیش نظر ہلال آحمر باجوڑبرانچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال خارکے او۔پی۔ڈی میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم کیاہے جسمیں روزانہ کے بنیادپر او۔پی۔ڈی مریضوں کا تھرمل چیکنگ کے بعد متعلقہ ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیاجاتاہے تاکہ بروقت مکمل تشخیص کو یقینی بنایاجاسکے۔ اسکے علاوہ مقررہ اوقات میں ہلال آحمر کے ممبرز اور رضا کارطبی عملے کیساتھ وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔