باجوڑ کے برطرف لیویز وخاصہ دار اہلکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ۔

0

عدالت نے ہمیں بحال کیا ہے لیکن ہمیں اپنے عہدوں پر بحال نہیں کیاجارہا۔ اعلیٰ حکام اور سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔ باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ کے 179برطرف لیویز وخاصہ دار اہلکاروں نجیب اللہ، سراج الدین، محمد آمین اور دیگر نے کہا کہ ہمیں عدالت عالیہ سے اپنے اپنے ملازمتوں پر بحالی کے احکامات دئے گئے تھے،14مہینے ہوئے لیکن عدالتیں احکامات ہوا میں اڑایا جارہاہے اور ہمیں بحال نہیں کیا جارہا۔اور نہ ہوم سیکرٹری عدالتی احکامات پورا کرتا۔ہمارے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے، ہم فاقوں کی زندگی گزاررہے ہیں، تاریخوں پر تاریخیں دیا جارہاہے، لیکن شنوائی نہیں ہورہی۔ ہم وزیراعلیٰ اور DIGسے درخواست کرتے ہیں کہ عدالت کے احکامات کے روشنی میں ہمیں بھی دیگر 800اہلکاروں جیسا اپنے ملازمتوں پر بحال کریں، بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے،ہمارے ساتھ ڈی،پی اور ضلع باجوڑ نے ہر وقت تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکرگزارہیں، سیاسی راہنماؤں اور قبائلی زعماء کا بھی ہم مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دیکر DIGصاحب کے آفس جاکر ان سے ہمارے لئے بات کی۔نجیب اللہ اور ساتھیوں نے منتخب ایم این ایزاور ایم پی ایز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر ایوانوں تک پہنچ گئے ہو آج ہم آپ سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں جس کے لئے آپ کے پاس سننے کا وقت نہیں۔ آج بھی دوپہر کے تھپتے سورج پر ہم ایم این اے اور ایم پی اے کے گھر کے سامنے انتظار کرتے رہے جن کے گھر پر تالے لگے ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.