باجوڑنیوز(11 جون ) ضلع باجوڑکے دوسری تجارتی بازار عنایت کلے میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام حالیہ پٹرولی مصنوعات کے بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع باجوڑکے نائب امیر قاری عبدالمجید، حاجی سردار خان، جنرل سیکرٹری صوفی حمید، یونس مسافر اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہے جس کو موجودہ نااہل حکومت کے کارندوں نے چھپاکررکھاہے۔ تعلیمی اداروں مساجد وغیرہ پر تو دفعہ144نافذ ہے کیا پٹرول پمپوں پر جو لوگ جوق درجوق راتوں رات انتظار کرتے ہیں کیا وہاں بھی دفعہ 144نافذ ہے۔ہسپتالوں میں کورونا کی مریضوں کو سہولیات نہیں ہے بیچارے تڑپ رہے ہیں، ڈاکٹر معائنہ کے لئے جاتے نہیں، پچیس لاکھ وصول کرکے صرف پیناڈول گولی دیتے ہیں کیا یہی انصاف کی حکومت ہے، خبردار ہم اپنے امیر سراج الحق کے کہنے پر لبیک کہتے ہوئے آپ کے سارے بدعنوانیوں اور کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرتے ہیں جو آپ کے حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوجائیگی۔جماعت اسلامی کے سنیئر راہنما سردارخان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست الگ الگ چیز ہے تمہارا کام کھیل ہے،سیاست آپ کی بس کی بات نہیں ہے۔ عالمی منڈی سے پاکستان کو پٹرول فی لیٹر15روپے میں مل رہاہے جس کو نااہل حکومت مہنگی داموں فروخت کرنے کے لئے مصنوعی بحران پیدا کررہی ہے۔قبائل کے ساتھ انضمام کے وقت کئے وعدے اس حکومت نے بھلادئے ہیں کہاں چلے گئے وہ ہر ضلع میں یونیورسٹی اورمیڈکل کالج، کہاں ہے وہ ایک ہزار ارب روپے کے فنڈ، کہاں ہےNFCفنڈ میں وہ تین فیصد کوٹہ۔عوام پر ماتم کی صورتحال ہے ہم ضلعی انتظامیہ کے کردار پر حیران ہے انتظامیہ نے حالیہ بحران پر کیا کردار ادکیاہے۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع باجوڑ حمید صوفی نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایک ہفتے سے پٹرول کے لئے پٹرول پمپوں پرخوار ہورہے ہیں جبکہ حکومت خواب خرگوش میں سورہی ہے۔ موجودہ نا اہل حکومت نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایاہے۔ 22کروڑ عوام محنتی اور تعمیروابادی کیلئے قربانی دیے رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے نااہلی کی انتہاء کردی یہاں تک کہ بیرون ملک مسافروں کے لاشیں لانے تک بندوبست نہیں کرسکتی۔