خیبرپختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح باجوڑ سے ایک بڑا قافلہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کریگی، نوررحمان

0

باجوڑ (نمائندہ خصوصی)  خیبر پختونخواہ کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی صوبائی صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک محمد سلیم خان  کے کال پر 19 جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے کامیاب پر امن احتجاجی دھرنے کیلئے ضلع بھر کے تحصیلوں میں کارنرز میٹنگز اور بھر پور تیاری شروع ہوچکی ہیں۔نوررحمان ضلعی صدر پین باجوڑ نے میڈیا کو  بتایا کہ باجوڑ سے  500 افراد پر مشتمل قافلہ صوبائی اسمبلی کے سامنے سکولز بندش اور اپنے مطالبات منوانے کیلئے  احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل سکولز بندش سے اور حکومت کی طرف سے ریلیف پیکج نہ ملنے کی وجہ سے ذیادہ تر تعلیمی ادارے ختم ہونے کو ہیں۔اگر حکومت نے ریلیف پیکج نہیں دیا تو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی معاشی قتل کیساتھ ساتھ پوری صوبے میں تعلیمی بحران پیدا ہونے کا امکان اظہر من الشمس ھے اور اسی طرح ھم مزید پستی کی طرف جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.