باجوڑ، تحصیل خارعلاقہ لاشوڑہ توحید آباد میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  ۔تفصیلات کی مطابق تحصیل خار کے علاقہ لاشوڑہ توحیدآباد میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوئے، زخیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور کئی گھنٹے تک مین شاہراہ بند رکھا جس سے ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔اراضی تنازعہ پر مخالف فریق میرزادگل کی فائرنگ سے مرسلین ولد ودان سید جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں سید خان ولد ودان سید،ذبیح اللہ ولد محمد ظرف،ودان ولد امان سید، بلال ولد ودان سید شامل ہیں۔ قاتلوں کے گرفتاری کیلئے ورثا نے خار ہسپتال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ورثا کا کہنا تھا کہ قاتلین کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہاں جعلی کارڈ بناکر رہ رہے ہیں میرے بھائی کو بلا کسی جرم محض اپنے اراضی حدود کے بارے میں پوچھنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اور اب تک انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی، قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔تاہم بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی  پرخار ہسپتال کے سامنے مقتول کے ورثا نے احتجاجی دھرنا ختم اور روڈ کو کھول دیا۔بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرکے فائرنگ کرنیوالے فریق سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.