ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعالمگیرخان بحیثیت ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ تعنیات

0


ان کے تعنیاتی سے باجوڑ، لوئردیر، اپردیر اور چترال کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا،
سماجی وسیاسی حلقوں نے ان کے تعنیاتی کا خیرمقدم کیاہے۔ ان حلقوں نے میڈیاکے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعالمگیرخان ایک قابل و فرض شناس معالج ہے، ان کے تعنیاتی سے مذکورہ علاقوں کے بیماروں کے مسائل ختم ہوجائیں گے اور لوگ ان کے صلاحیتوں سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف اس سے پہلے ڈی ایچ کیو باجوڑ اور ایل آرایچ پشاور میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری و دیانتداری سے ادا کرتے رہے،ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مذکورہ حلقوں کے لئے اپنے خدمات اداکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.