شعیب ملک کو اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت مل گئی

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور 24 جولائی کو انگلینڈ میں قومی ٹیم میں شامل ہونے کی خصوصی اجازت دے دی۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’شعیب ملک کی اہلیہ، ثانیہ مرزا، اور ایک سالہ بیٹا ازہان مرزا ملک بھارت میں رہ رہے ہیں جہاں شعیب ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سفری پابندی لگائے جانے کے بعد سے سیالکوٹ میں تھے اور سفری پابندی سے پہلے وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے مشغول تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے برعکس شعیب ملک اپنی پیشگی مصروفیات اور کورونا وائرس کے سبب سفری پابندیوں کے پیش نظر گزشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ کو نہیں دیکھ سکے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ چونکہ سفری پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس خاندان کے دوبارہ یکجا ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہماری ذمہ داری ہے کہ شعیب ملک کی درخواست کا احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات کی ہے جو صورتحال کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے شعیب ملک کو 24 جولائی کو ملک میں داخل ہونے کی استثنا دینے پر راضی ہوگئے ہیں، شعیب ملک دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ملک میں آنے والے زائرین سے متعلق برطانیہ حکومت کی پالیسیوں پر عمل کریں گے‘۔

دریں اثنا پی سی بی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا اسکواڈ 28 جون کو انگلینڈ کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگا، اس سے پہلے وہ 14 دن کے قرنطینہ سے متعلق مدت کے لیے ڈربی شائر روانہ ہوں گے جس کے دوران انہیں ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریننگ اور پریکٹس کے عالوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کے لیے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اس دورے کے لیے پہلے ہی 29 رکنی اسک1111111واڈ کا اعلان کر چکے ہیں۔

تاہم اب 28 ممبران (شعیب ملک کو ہٹا کر) ٹی 20 میچز کے لے خصوصی چارٹرڈ طیارے پر انگلینڈ جائیں گے۔

پی سی بی نے وہاں ٹیم کا انتظام کرنے کے لیے 14 آفیشلز پر مشتمل ایک بہت بڑے سپورٹ عملے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دونوں کرکٹ بورڈ ابھی بھی سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جس میں تین ٹیسٹ اور زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شامل ہیں جو اگست سے ستمبر میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریبا تین مہینوں تک معطل رہی تھیں تاہم اب آہستہ آہستہ یہ بحال ہورہی ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.