کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بات چیت کی  جس میں انہوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  کورونا کے ماحول میں لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا لازمی ہے کیونکہ عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا تاہم لوگ احتیاط کریں تو وبا سے بچا جا سکتاہے۔

بعدازاں وزیراعظم نے رضاکاروں کو  ہدایت کی کہ آنے والے برسات کے موسم میں ہمیں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیناہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے مستحق افراد کے گھروں تک راشن پہنچانے اور ایس او پیز پر عمل کروانے  کے لیے ٹائیگر فورس بنائی تھی یہ نوجوانوں پر مشتمل ایک رضا کار تنظیم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.