باجوڑ میں پاک فوج نے سرکاری ہائی سکول کی مرمت وبحالی کاکام مکمل کردیا۔

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)   باجوڑ میں پاک فوج نے سرکاری ہائی سکول کی مرمت وبحالی کاکام مکمل کردیا۔ خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے دور افتادہ گاوں تارکھو کے گورنمنٹ ہائی سکول کو پاک فوج نے مرمت اور مکمل بحالی کے بعد افتتاح کیا۔ علاقے کے ایک بزرگ شخص نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ یاد رہے کہ پاک فوج نے بہت کم وقت میں بہترین انداز سے اس سکول کو دوبارہ مرمت کرکے بحال کیا ہے۔علاقے کے مکینوں نے پاک فوج اور فرنٹیر کور کو اس طرح کے ترقیاتی کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول کی عمارت کافی خستہ حال ہوچکاتھا تاہم پاک فوج نے اس کو قلیل مدت میں دوبارہ مرمت کرکے اہلیان علاقہ کے دل جیت لئے۔یادرہے کہ اس سے قبل بھی تحصیل ماموندکے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے صحت کے مراکز اور سکولوں کی مرمت کی گئی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.