پولیس اسٹیشن سب ڈویژن ناواگئی میں عملی کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ مولاناخان زیب

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  پولیس اسٹیشن سب ڈویژن ناواگئی میں عملی کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔اے این پی باجوڑ کے سینئر رہنما مولانا خانزیب نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد باجوڑ کے مختلف علاقوں میں تھانے اور پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے گئے ہیں۔نواگئی سب ڈویژن سول کالونی نواگئی میں بھی اٹھ ماہ پہلے پولیس اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوئی ھے مگر ابھی تک اس پولیس اسٹیشن میں تحصیل لیول کے امور بھی نہیں نمٹائے جاتے اور اسے صرف پولیس چوکی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔پورے تحصیل نواگئی اور تحصیل چمرکنڈ کے عوام کو چھوٹے چھوٹے امور نمٹانے کیلئے چالیس کلومیٹر دور تھانہ عمری بھیج دیا جاتا ہے،پورے سب ڈویژن کی سطح پر صرف ایک تھانہ عمری میں بنایا گیا ہے۔ سابقہ ڈی پی او کے نوٹس میں بھی یہ مسلہ علاقے کے مشران لائے تھے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا تھا باجوڑ میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او اس مسلے کا نوٹس لے اور تحصیل نواگئی اور تحصیل چمرکنڈ کیلئے سول کالونی نواگئی میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس اسٹیشن میں پولیس تھانہ کو فی الفور فعال کرکے تربیت یافتہ افراد کی تعیناتی یقینی بنائے، ساتھ ہی باجوڑ کے ہر تحصیل کے سطح پر اس علاقے کے اندر پولیس تھانوی کو فعال کیا جائے تاکہ روز مرہ کے امور نمٹانے کیلئے مقامی لوگوں کو پریشانی اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.