باجوڑ پبلک لائبریری پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف (مرحوم) کے نام سے منسوب کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  باجوڑ پبلک لائبریری پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف (مرحوم) کے نام سے منسوب کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف (مرحوم) کے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے باجوڑ کے پبلک لائبریری کو پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کے نام سے منسوب کردیا۔اس حوالہ سے ایک تقریب باجوڑ پبلک لائبریری میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر، مولانا خان زیب، ملک جاویدعلی، لائبریری انچارج عبدالواجد، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز،تحصیلداران، صحافی برادری اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑفیاض شیرپاؤ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے باجوڑ کیلئے بیش بہا خدمات ہے امید کرتے ہیں کہ ہماری اس کوشش سے ڈاکٹر صاحب کے روح کو تسکین مل سکے۔ایسے لوگ ملک و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور انکے چلے جانے سے پوری قوم یتیم بن جاتی ہیں۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ڈاکٹر صاحب کے مشن کو جاری رکھا جاسکے۔ڈسٹرکٹ باجوڑ پبلک لائبریری کو پروفیسر ڈاکٹر خنیف الرحمن میموریل لائیبریری کے نام سے منصوب کیا گیا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز نے سائن بورڈ تصنیف کر کے باقاعدہ افتتاح کیا اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔ ڈی سی باجوڑ نے لائبریری کیلئے پچاس ہزار روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.