آٹا مہنگا تو روٹی بھی مہنگی ہو گئی

0

 پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت ہونے لگی . اس اضافے سے شہری بلبلا اٹھے. اور حکومت سے گلے کرنے لگے۔

اس حوالے سے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

پشاور کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی.لیکن ہدایات پر عمل نہ کیا گیا اور فلوز ملز اپنی مرضی سے آٹا فروخت کررہی ہیں . جس سے غریب پریشان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.